شہری نے اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے والے دوست کو موت کے گھاٹ اتاردیا

نئی دہلی(پی این آئی) بھارت میں ایک شخص نے اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے والے دوست کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واردات ریاست اوڑیسا کے شہر رورکیلا میں ہوئی جہاں 44سالہ کیول نامی شخص نے اپنے 42سالہ دوست نہار رانجن اچاریہ کو خنجر کے وار کرکے قتل کیا۔ مقتول پراپرٹی ڈیلر اور استعمال شدہ موٹرسائیکلز کی خریدوفروخت کا کام کرتا تھا۔پولیس کے مطابق مقتول نے کیول کی موت کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی، جس پر کیول نے 41سالہ اشوک شری واستو نامی دوست کے ساتھ مل کر اچاریہ کو قتل کیا۔ مقامی لوگوں نے اچاریہ کو اسپاٹ جنرل ہسپتال لیجایا گیا تاہم ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے کیول اور اشوک کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close