حج 2024؛ سعودی عرب نے بڑا اعلان کردیا

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ حج ادا کرنے والے مقامی عازمین متعلقہ خدمات فراہم کرنے والوں کی جانب سے رہائش کی خلاف ورزیوں کی صورت میں معاوضے کے حقدار ہوں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر حاجی کو مقدس شہر مکہ یا دیگر مقدس مقامات پر رہائش میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو اسے دو گھنٹے سے زیادہ تاخیر کی صورت میں مختص رہائش پیکیج کی قیمت کا 10 فیصد معاوضہ دیا جائے گا۔اگر رہائشی خلاف ورزیاں دہرائی جاتی ہیں تو اس میں ملوث کمپنی کے خلاف جرمانہ پیکج کی مالیت کے 15 فیصد تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ہاؤسنگ فراہم کرنے میں ناکامی کی صورت میں یہ سروس وزارت کی سروس کے تحت فراہم کی جائے گی جس کی لاگت کنٹریکٹ شدہ کمپنی برداشت کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close