بنکاک (پی این آئی )تھائی لینڈ کے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کو جیل سے پیرول پر رہا کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمانے بتایا کہ سابق تھائی وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کو پیرول پر رہائی مل گئی ہے جس کی تصدیق ان کے وکیل کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے صحافیوں نے 74 سالہ تھاکسن کو اتوار کے روز صبح سویرے ایک کالی مرسڈیز وین میں ہسپتال سے نکلتے ہوئے دیکھا، حکمران فیو تھائی پارٹی کے رہنما اپنی سب سے چھوٹی بیٹی پیٹونگٹرن شیناواترا کے ساتھ بیٹھے تھے۔پیٹونگٹرن نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں یہ پیغام تھا کہ تھاکسن گھر پہنچ چکے ہیں، امید ہے کہ ان کی صحت اچھی ہو گی۔ان کے وکیل ونیاٹ چارٹمونٹری نے رائٹرز کو بتایا کہ تھاکسن نے پیرول کی کارروائی مکمل کر لی ہے اور انہیں باضابطہ طور پر رہا کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں