انٹرنیشنل ڈیسک (پی این آئی)ایران میں ایک شخص نے اہلِ خانہ سمیت 12 رشے داروں کو قتل کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق گھریلو جھگڑے پر 12 افراد کے قتل کا واقعہ کرمان میں پیش آیا۔30 سالہ شخص نے والد، بھائی اور دیگر رشتے داروں پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقتولین میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ بعد ازاں سیکیوٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ملزم بھی مارا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے 3 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں