سابق صدر کو سخت سزا ، تاریخ رقم

لندن(پی این آئی)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ساڑھے 35 کروڑ ڈالرز جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ نیویارک کی عدالت نے نیویارک سول فراڈ کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے بڑے بیٹوں اور ساتھیوں کو 350 ملین ڈالرز سے زائد جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ٹرمپ پر ریاست میں کاروبار کرنے پر 3 سال کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جج آرتھر اینگورون نے اپنے فیصلے میں ٹرمپ اور دیگر 2 ایگزیکٹیوز کو نیویارک میں کسی بھی کارپوریشن یا ادارے کے افسر یا ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے سے 3 سال کے لیے روک دیا۔عدالت نے سابق امریکی صدر کے بیٹوں ایرک اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر پر بھی 2 سال کی پابندی عائد کر دی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close