انٹرنیشنل ڈیسک (پی این آئی)بعض اوقات لوگ سیلفی لینے کے شوق میں اپنی جان بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں اور بہت سے لوگ تو اس طرح کے اسٹنٹ کرتے ہوئے اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا جہاں راجستھان کے علاقے الور سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ پرہلاد گجر نامی ایک شخص شیر کے پنجرے میں داخل ہو کر خونخوار جانور کے ساتھ تصویر لینے کی کوشش کی۔سری وینکٹیشورا زولوجیکل پارک کے حکام نے بتایا کہ متاثرہ شخص نے شیر کی نگرانی کرنے والے ملازم کی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے 25 فٹ سے زیادہ اونچے پنجرے میں چھلانگ لگا دی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجرے میں موجود ڈونگل پور نامی شیر نے نگران کے پہنچنے سے پہلے ہی پرہلاد گجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے تاکہ یہ بھی پتہ چل سکے کہ آیا متاثرہ شخص جب شیر کے پنجر میں داخل ہوا تو نشے کی حالت میں تو نہیں تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں