ملائیشیا جانے کے خوائشمند پاکستانیوں کیلئےخوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی شہری ملائیشیاء کے سیاحتی ویزے کے لیے سفر اور قطار کی صعوبت سے بچنے کے لیے آن لائن بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

پاک آبزرور کے مطابق سیاحتی ویزے کے لیے ملائیشیاء کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر درخواست دی جا سکتی ہے۔ یہاں آپ کو اپنا نام، قومیت، پاسپورٹ نمبر اور گھرکے پتے سمیت دیگر معلومات مہیا کرنی ہوں گی۔ملائیشیاء کے ’ای ویزا‘ کی درخواست عام طور پر ایک سے تین دن میں نمٹا دی جاتی ہے۔ویزا ملنے کے بعدپاکستانی شہری 6ماہ کی مدت میں کسی بھی وقت 30دن تک ملائیشیاء میں قیام کر سکتے ہیں۔ای ویزا کی درخواست دیتے ہوئے جو دیگر معلومات مہیا کرنی ہوں گی، ان میں پاسپورٹ کے بائیوگرافیکل انفارمیشن پیج کی ڈیجیٹل کاپی، ایک پاسپورٹ سائز تصویر، ملائیشیاء میں رہائش کا ثبوت، ریٹرن ٹکٹ اور ملائیشیاء میں قیام کے دوران خرچ ہونے والی رقم پاس ہونے کا ثبوت شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close