سابق وزیراعظم کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

ویب ڈیسک (پی این آئی)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اسپتال میں داخل ہوگئے، مہاتیر محمد انفیکشن میں مبتلا ہوئے ہیں جس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

ترجمان مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ 98 سالہ سابق وزیر اعظم 26 جنوری کو اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ترجمان کے مطابق انفیکشن کے علاج کے بعد مہاتیر محمد اب بحالی صحت کے مرحلے میں ہیں۔ سابق مرد آہن کئی سالوں سے عارضہ قلب کا مبتلا ہیں۔ واضح رہے کہ مہاتیر محمد 22 سال تک ملائیشیا کی وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close