آن لائن کام کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک(پی این آئی) کیا آپ کسی کمپنی کے لیے ورک فرام ہوم کر رہے ہیں، تو کیا کسی اور ملک میں منتقل ہونا پسند کریں گے؟

اگر ہاں تو جاپان آپ کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔جی ہاں اگر جاپان میں رہائش اور کام کرنا آپ کا خواب ہے تو اب ایسا جلد ممکن ہونے والا ہے۔جاپان کی جانب سے 6 ماہ کے ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ دفتر سے دور رہتے ہوئے گھر یا کسی اور جگہ سے کام کرنے والے افراد کے لیے ڈیجیٹل نوماڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔جاپان کی امیگریشن سروسز ایجنسی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مارچ 2024 کے اختتام پر ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام شروع کیا جائے گا۔

اس پروگرام کے تحت جاپان کا رہائشی ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کی سالانہ آمدنی کم از کم 67 ہزار 557 ڈالرز ہونا ضروری ہوگی۔یہ ویزا 49 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ہوگا۔مگر ابھی ان ممالک یا خطوں کی تفصیلات سامنے نہیں آسکتی ہیں۔آمدنی کے ساتھ ساتھ خواہشمند افراد کے لیے پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس کرانا بھی ضروری ہوگی۔اس پروگرام کے تحت جاپان کا ویزا حاصل کرنے والے اپنے شریک حیات اور بچوں کو بھی وہاں لے جا سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close