پاکستان میں انتخابات، امریکا نے بھی تحفظات کا اظہار کر دیا، وجہ کیا بنی؟

لاہور (پی این آئی) امریکی کانگریس کی مسلمان خاتون رکن الہان عمر کا کہنا ہے کہ ایک اپوزیشن جماعت کو مجرم قرار دے کر شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے صاف، شفاف اور منصفانہ انعقاد پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں الہان عمر نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہو ہی نہیں ہو سکتے جب کہ اپوزیشن پارٹیوں میں سے کسی ایک جماعت کو مجرم قرار دیا گیا ہو۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اور میرے ساتھیوں نے نومبر میں پاکستان میں انسانی حقوق کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔

الہان عمر نے مزید کہا انسانی حقوق سے متعلق حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے امریکی تبصرہ سامنے آگیا۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ پاکستان کے انتخابی عمل کو انتہائی باریک بینی سے مانیٹر کر رہا ہے، پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش اور آزادی اظہار رائے میں رکاوٹوں کو بھی دیکھ رہے ہیں، پاکستان کے عوام کو انتخابات میں خوف اور تشدد کے بغیر اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، اس لیے پاکستان میں پرتشدد واقعات اور میڈیا پر عائد پابندیوں پر تشویش ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close