بنکاک(پی این آئی)بڑی سیاسی جماعت کو کالعدم قراردیئے جانے کا خدشہ۔۔۔۔۔ تھائی لینڈ میں بڑی سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دیئے جانے کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ عالمی خبر رساں ادارے “اے ایف پی” کے مطابق وہ ترقی پسند سیاسی جماعت جس نے تھائی لینڈ کے گذشتہ انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں اسے کالعدم قراردینے جانے کا خدشہ ہے کیونکہ یہ جماعت شاہی توہین کے سخت قوانین کے خلاف اصلاحات کی کوششوں پر عدالت میں اپنا مقدمہ ہارگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں