سابق وزیراعظم کی سزا میں کمی

ملائشیا (پی این آئی)سابق وزیراعظم کی سزا میں کمی۔۔۔۔۔۔ملائشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی سزا میں کمی کر دی گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق کرپشن کے الزام میں جیل میں قید ملائشیا کے سابق وزیراعظم کو جولائی 2020 میں 12 سال قید سنائی گئی تھی۔تاہم اب سزا میں کمی کے بعد انہیں 23 اگست 2028 کو رہا کیا جائے گا۔خبر ایجنسی کے مطابق سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر عائد جرمانے میں بھی 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ نجیب رزاق کو عدالت نے 4 کروڑ 94 لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close