انٹرنیشنل ڈیسک (پی این آئی)امریکا یمن کے حوثیوں کے حملوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون کا خواہشمند ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نیوی انٹرنیشنل کمبائن میری ٹائم فورس موثر رکن ہے، حوثیوں کے حملوں سے خطے کی تجارت متاثر ہو رہی ہے، پاکستان سے بحیرہ احمر میں کشیدگی پر رابطے میں ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا تھا کہ خطے کے دیگر ممالک حوثیوں کیخلاف ٹاسک فورس میں شامل ہوں تو خوش آمدید کہیں گے، امریکا اور اس کے اتحادیوں کو یمن کی عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ حوثیوں کے خلاف حکمت عملی جارحانہ نہیں ہے، امریکا نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کو دفاعی قرار دے دیا ہے، حوثیوں کے حملوں سے پورے خطے کی تجارت متاثر ہو رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں