دہشت گردی کی سازش ناکام

کویت سٹی(پی این آئی)دہشت گردی کی سازش ناکام۔۔۔۔۔کویت سٹی میں دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی.اس حوالے سے کویتی وزارتِ داخلہ نے حملہ آوروں کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 3 عرب باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔کویتی میڈیا کے مطابق گرفتار حملہ آوروں کا مسجد کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا، دہشتگرد ماہ رجب میں ہونے والے میلاد کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔کویتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال 5 دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی تھی جو 2015ء میں کویت سٹی کی مسجد میں حملے کے ذمے دار تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close