5.3شدت کا خوفناک زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

استنبول(پی این آئی) 5.3شدت کا خوفناک زلزلہ ۔۔ برادر اسلامی ملک ترکیہ ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا،جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

 

 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ترکیہ کے مشرقی علاقے ملاطیا میں 5 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ آیا ہے ،زلزلے کے مرکز کی زمین میں گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔ تاہم ابھی تک زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close