اٹلانٹا (پی این آئی) امریکہ کے شہر اٹلانٹا کے انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ٹیک آف سے قبل ڈیلٹا ائرلائنز کے مسافر طیارے بوئنگ 757 کا اگلا پہیہ الگ ہو جانے سے انتظامیہ اور عملے میں سنسنی پھیل گئی۔۔۔۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ کے مطابق ڈیلٹا ائر لائنز کا مسافر طیارہ پرواز کے لیے قطار میں کھڑا تھا جب اس کا اگلا پہیہ جہاز سے الگ ہو گیا۔۔۔ اس واقعے میں طیارے میں موجود 184 مسافر اور عملے کے چھ افراد محفوظ رہے۔۔۔۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔۔۔۔
یہ بات اہم ہے کہ بوئنگ کمپنی حال ہی میں الاسکا ایئرلائن کے بوئنگ طیارے کا دوران پرواز دروازہ ٹوٹ جانے کے بعد تحقیقات کی زد میں ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں