کینیڈا نے غیرملکی طلبا سے متعلق اہم اعلان کر دیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)کینیڈا نے غیر ملکی طلبا کے داخلوں میں 35 فیصد کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کینیڈا کو اس وقت غیر ملکی طلبا کی رہائش کے حوالے سے ہاؤسنگ بحران کا سامنا ہے۔اسی وجہ سے کینیڈا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2024 میں غیر ملکی طلبا کو 35 فیصد کم داخلے دیے جائیں گے۔مجموعی طور پر اس سال کینیڈا کی یونیورسٹیوں میں 3 لاکھ 64 ہزار غیر ملکی طلبا کو داخلہ دیاجائےگا۔2023 میں 9 لاکھ غیر ملکی طلبا کو کینیڈا میں پڑھنے کا موقع دیا گیا تھا۔کینیڈا کے امیگریشن وزیر مارک ملر نے بتایا کہ ستمبر 2024 کے سیمسٹر سے قبل ویزا کا اجرا محدود کرنے سمیت دیگر ضروری اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ ہماری جامعات طالبعلموں کو مناسب اور بہترین معاونت فراہم کرسکیں۔

واضح رہے کہ اس پابندی سےپاکستانی طلبا بھی متاثر ہوں گے۔غیر ملکی طلبا کی تعداد میں کمی کا فیصلہ عارضی پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے جس پر 2 سال تک عملدرآمد ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close