خراٹوں سے روکا کیوں؟ ایک شخص نے پڑوسی کو جان سے مار دیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)امریکی ریاست پنسلوانیا میں بلند خراٹوں کا جھگڑا ایک شخص کے قتل کی وجہ بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پنسلوانیا کے اپرمورلینڈ ٹاؤن شپ میں پیش آیا جہاں ایک شہری نے بلند خراٹوں کے باعث ہونے والی زبانی تکرار کے بعد اپنے پڑوسی کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق 62 سالہ رابرٹ والس کا تیز آواز میں خراٹوں کے باعث کئی عرصے سے اپنے پڑوسی 55 سالہ کرسٹوفر سے جھگڑا چل رہا تھا، کرسٹوفر کے خراٹوں کی آواز والس کے گھر کی دیوار کے باوجود واضح سنی جاتی تھی، رابرٹ نے کرسٹوفر کی خراٹوں سے تنگ آکر پولیس کو متعدد بار کالز بھی کیں۔

پولیس کے مطابق ، کرسٹوفر نے بتایا کہ واقعے کے روز وہ اپنے گھر میں کھانا کھارہا تھا جب رابرٹ والس کھڑکی کی اسکرین ہٹا کر اندر داخل ہوا ، رابرٹ اور اس کے درمیان ہوئی تلخ کلامی کے دوران رابرٹ نے مجھے ڈرایا یا دھمکایا بھی نہیں تھا، وہ جھگڑے کو ختم کرنا چاہتا تھا جس کے لیے اس نے مجھے خراٹوں کو کم کرنے کے لیے ناک کی سرجری کے لیے اپنے پاس سے رقم ادا کرنے کی آفر بھی کی تھی لیکن مجھے یہ دھوکا لگا تھا اس لیے میں نے رابرٹ کو چاقو مار کر اس کا قتل کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close