بیجنگ (پی این آئی) 7.1شدت کا خوفناک زلزلہ ۔۔ چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مغربی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس نے ہر شے کو ہلا کر رکھ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز مغربی علاقہ ووشی تھا جب کہ زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے، ان میں سے سب سے زیادہ 5.3 شدت کے جھٹکے تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے سبب 6 افراد زخمی ہوگئے جب کہ 47 گھر تباہ اور 78 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، امدادی سرگرمیوں کیلئے ریسکیو ورکرز متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
دوسری جانب ازبکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ سرد موسم میں گھروں سے نکل آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں