شکاگو (پی این آئی) امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست الی نوائے میں فائرنگ کرکے 7 افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کو تاحال تلاش نہیں کیا جاسکا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ شکاگو میں دو مقامات پر گھروں میں فائرنگ کے واقعات ہوئے، جو مضافاتی علاقے میں پیش آئے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔۔۔۔ البتہ پولیس حکام نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ شخص کا نام رومیو نینس بتایا ہے، جس کی عمر 23 برس ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں