بنکاک (پی این آئی) افغانستان میں تباہ ہونیوالا طیارہ بھارت کی بجائے درحقیقت تھائی لینڈ سے محو پرواز ہوا، بھارت میں صرف پیٹرول بھروانے کیلئے اترا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی ساختہ طیارے میں مجموعی طور پر 6 افراد سوار تھے جن میں عملے کے 4 اور 2 مسافر تھے، ایک مسافر شدید بیمار خاتون تھیں جن کو تھائی لینڈ سے روس لے جایا جا رہا تھا جبکہ دوسرا مسافر بیمار خاتون کا شوہر بتایا گیا ہے، طیارے کا عملہ بھی روسی تھا۔بتایا گیا ہے کہ طیارے نے تھائی لینڈ کی اٹاپاؤ ائیرپورٹ سے اڑان بھری جس کے بعد بھارت کی گایا ایئرپورٹ پر اترا، بعد ازاں پاکستان کی فضا سے پرواز جاری رکھتے ہوئے افغانستان کی فضائی حدود میں ہفتے کی شام گر کر تباہ ہو گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عمار سولنگی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ طیارے میں سینئر انٹیلی جنس افسران اور ’’را‘‘ کے حکام سوار تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں