ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی نے تصدیق کر دی

تہران(پی این آئی)ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی نے تصدیق کر دی۔۔۔۔۔۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے ایران میں حملوں کی تصدیق کر دی ہے۔ارنا کے مطابق آج صبح ہوئے ان حملوں میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے ایران کے شہری نہیں تھے۔اس حوالے سے ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی رضا مرحمتی کا کہنا ہے کہ سروان شہر کے قریب صبح 4 بج کر 5 منٹ پر دھماکوں کی آواز سنی گئی۔سروان شہر صوبے کے دارالحکومت زاہدان کے جنوب مشرق میں 347 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close