میونخ (پی این آئی) قیمتی گھڑی کی وجہ سے ہالی وڈ کے بڑے اداکار آرنلڈ شیوازنیگر کو جرمنی کے میونخ ائرپورٹ پر حراست میں رکھا گیا جس کی وجہ ان کے پاس موجود ایک قیمتی گھڑی تھی۔۔۔۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مشہور فلم سیریز ٹرمینیٹر سے شہرت پانے والے اداکار آرنلڈ شیوازنیگر کے پاس موجود گھڑی کی قیمت 26 ہزار یورو (22 ہزار ڈالر) تھی، تاہم وہ اس کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔۔۔۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق آرنلڈ میونخ میں اسی گھڑی کی نیلامی کے لیے پہنچے تھے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی موسمیاتی تبدیلیوں سے سر اٹھانے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے فنڈ میں بطور عطیہ دینا چاہتے تھے۔۔۔۔ آسٹریا سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ اداکار جو اب امریکہ میں رہتے ہیں، امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں