برطانیہ کا ایران سے اہم مطالبہ

لندن(پی این آئی)برطانیہ کا ایران سے اہم مطالبہ۔۔۔۔۔۔برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔گفتگو کے دوران برطانوی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران یمن میں حوثیوں کی پشت پناہی بند کرے، ایران کو حوثیوں کو ہتھیار اور انٹیلی جنس کی فراہمی بند کرنی چاہیے۔ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ایران بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملے روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔برطانوی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ حسین امیر عبداللہیان پر واضح کر دیا ہے کہ ایران علاقائی صورتِ حال کو لاپروائی کی کارروائی اور دوسروں کی خود مختاری کی خلاف ورزی کے لیے استعمال کرنا بند کرے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close