واشنگٹن (پی این آئی)امریکا نے ایران کے پاکستان اورعراق پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں ایران جنوبی سرحدوں پر خلاف ورزی کررہا ہے،خاص طور پر ہمسائیہ ممالک کے ساتھ۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم خطے میں تنازع کو پھیلتا نہیں دیکھنا چاہتے،اور کوئی بھی ملک نہیں چاہتا کہ تنازعہ مزید بڑھے۔امریکا ایران کے پاکستان اورعراق پر حملوں کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا ک ہم دیکھ رہے ہیں ایران جنوبی سرحدوں پر خلاف ورزی کررہا ہے،خاص طور پر ہمسائیہ ممالک کے ساتھ،امریکا ایران کے پاکستان اورعراق پر حملوں کی مذمت کرتا ہے۔میتھیو ملر کا کہنا تھا ایران خطے میں دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے میں ہمیشہ سرفہرست رہا ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں ایرانی حملے کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق اور تین بچیاں زخمی ہوئیں۔ کل رات ایرانی سرکاری ٹی وی کی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔جس پر پاکستان نےایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سےمیزائل حملہ بلااشتعال اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج کی ذمہ داری ایران پرعائدہوگی اہم پیغام پہنچا دیا گیا ہے ایران کو معافی مانگنا ہوگی۔پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس طلب کر لیا ہے، اور پاکستان میں ایرانی سفیر جو اس وقت ایران کے دورے پر ہیں کو واپس نہ آنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں