دنیا کی طاقتور ترین کرنسیوں کی فہرست جاری ، پاکستانی کرنسی کا نمبر کونسا؟

ویب ڈیسک (پی این آئی ) معروف امریکی جریدے ’فوربز‘ نے اپنی حالیہ رینکنگ میں امریکی ڈالر کو طاقتور ترین کرنسیوں کی فہرست میں 10واں نمبر دیا ہے۔

فوربز نے لکھا ہے کہ گوکہ اقوام متحدہ میں 180 کرنسیوں کو قانونی حیثیت حاصل ہے لیکن کسی بھی کرنسی کی مقبولیت یا اس کا زیادہ استعمال اس کے مستحکم ہونے کی علامت نہیں ہے۔ فوربز کی 10 جنوری کو جاری کی گئی رینکنگ میں کویتی دینار طاقتور ہونے کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے جس کی مالیت تین اعشاریہ 25 ڈالر کے برابر ہے۔عمانی ریال دو اعشاریہ 60 ڈالر کے ساتھ تیسرے، اردنی دینار ایک اعشاریہ 41 ڈالر کے ساتھ چوتھے، جبرلارٹر اور برطانوی پاؤنٖڈ ایک اعشاریہ 27 ڈالر کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہے۔سوئٹزرلینڈ کا فرینک ایک اعشاریہ 17 ڈالر مالیت کے ساتھ آٹھویں جبکہ یورو ایک اعشاریہ نو ڈالر قیمت کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔اور اس کے بعد امریکی ڈالر کا 10واں نمبر آتا ہے۔ امریکی ڈالر دنیا میں بہت زیادہ استعمال ہونے والی اور اکثر بنیادی ریزرو کرنسی شمار ہوتی ہے لیکن کئی وجوہات کی بنا پر طاقتور ہونے کے اعتبار سے یہ کئی ایک کرنسیوں سے نیچے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں