واشنگٹن (پی این آئی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی دوست امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاست آئیووا میں ہونے والا معروف سیاسی مباحثہ ’آئیووا کاکس‘ جیت لیا ہے جس کو ان کے ساتھ ساتھ ریپبلکن پارٹی کے لیے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے۔۔۔۔۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو ٹرمپ کے حصے میں آنے والی اس اہم کامیابی جہاں ریپبلکن کی کامیاب صدارتی مہم کا آغاز ہوا ہے وہیں اس سے سابق صدر اور ووٹرز کے درمیان تعلق کی مضبوطی بھی سامنے آئی ہے۔۔۔۔۔
یہ صورت حال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسے غیرمعمولی قانونی مسائل کا سامنا ہے جو پھر سے ان کے وائٹ ہاؤس پہنچنے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔۔۔۔۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق سفیر نکی ہیلے اور فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹس ٹرمپ کے نمایاں حریف ہیں اور وہ آئیووا میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں