مٹی کا تودہ گرنے سےکتنے افراد ہلاک ہو گئے؟افسوس ناک خبر آگئی

انٹرنیشنل ڈیسک (پی این آئی) کولمبیا میں ایک سڑک پر مٹی کے تودے گرنے سے 34 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے نائب صدر فرانسیا مارکیز نے ایک بیان میں بتایا کہ چوکو ڈیپارٹمنٹ کے دارالحکومت کوئبڈو اور محکمہ اینٹیکویا کے دارالحکومت میڈیلن کے درمیان ایک سڑک پر مٹی کے تودے گرنے سے 18 افراد ہلاک35زخمی ہو گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق کوئبڈو اور میڈلین کوملانے والی ہائی وے پر تودا گرا ۔ ریسکیو اداروں اورسراغ رساں کتوں کی مدد سے اب تک 34 لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ جن میں زیادہ تربچے شامل ہیں۔ کولمبیا کے نائب صدرنے واقعے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close