ویب ڈیسک (پی این آئی)بھارت سے پاکستان آ کر اپر دیر کے نصراللہ سے شادی کرنے اور پھر پانچ ماہ گزار نےکے بعد انجو نے بھارت واپس جا کر پینترا بدل لیا ۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انجو کا کہناتھا کہ میرا ارادہ نہیں تھا وہاں رکنے اور شادی کرنے کا لیکن جو حالات پیدا ہوئے اس کی وجہ سے میں پریشر میں آ گئی اور نصراللہ سے شادی کرنا پڑی ، جب مجھے لگا کہ چیزیں بہتر ہو رہی ہیں تو میں نومبر میں واپس آ گئی ۔ پاکستان میں لگ بھگ پانچ ماہ ضرور رہی لیکن یہ اس کی منصوبہ بندی کا حصہ نہیں تھا ، میرا پاکستان جا کر نصراللہ سے شادی کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا۔ پاکستان جانے کے بعد حالات کچھ اس طرح کے بنے کہ اس کو وہاں پانچ مہینے رکنا پڑ گیا۔اس کا کہنا تھا کہ ”میں نصراللہ سے دوستی ہونے کے بعد پاکستان گئی تھی۔ میں پوری طرح قانونی طور پر ویزا لے کر گئی۔میرا وہاں زیادہ دن رکنے کا ارادہ نہیں تھا۔ یہی وجہ ہے کہ میں اپنے بچوں کو بھارت میں ہی چھوڑ گئی تھی۔میں سوچ رہی تھی کہ 15دن کے اندر لوٹ آؤں گی لیکن میرے جانے کے بعد میڈیا میں اتنا واویلا مچ گیا کہ ایک عجیب سا ماحول کھڑا ہو گیا، جس سے میں پریشر میں آ گئی اور پھر چیزوں کو دیکھتے ہوئے کچھ دن پاکستان رک جانا ہی بہتر سمجھااور اس کے بعد میں نے شادی کر لی۔“
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں