رمضان المبارک کب شروع ہوگا؟

انٹرنیشنل ڈیسک (پی این آئی) پوری دنیا کے مسلمان یکم رجب المرجب کا بے تابی کے ساتھ انتظار کررہے ہیں، اس کی ایک وجہ ماہ صیام بھی ہے کیونکہ رجب کا چاند طلوع ہونے کے بعد رمضان المبارک کو صرف 2 ماہ باقی رہ جاتے ہیں۔

مصری فتویٰ کونسل آج شام 29 جمادی الآخرۃ 1445ھ بمطابق 11 جنوری 2024 کو ماہ رجب کا چاند دیکھ رہی ہے۔مصری فتویٰ کونسل یہ تعین کرے گی کہ رجب کی پہلی رات کب شروع ہوتی ہے اور اس مہینے کا آغاز کب سے ہوگا، اگر آج رویت ہلال کی تصدیق ہوجاتی ہے تو کل 12 جنوری جمعہ 1445ھ کو رجب کے مہینے کا پہلا دن ہوگا، تاہم اگر چاند نظر نہ آئے تو کل جمعہ کو جمادی الآخر کا آخری دن ہوگا، اس طرح پرسوں ہفتے کے روز 13 جنوری کو رجب المرجب کا آغاز ہوگا۔قومی ادارہ برائے فلکیاتی تحقیق نے پہلے کہا تھا کہ انسٹیٹیوٹ کی سورج ریسرچ لیبارٹری کے فلکیاتی حسابات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس سال رجب کے مہینے کا چاند قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 59 منٹ پر پیدا ہوگا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہجری کیلنڈر کا نظام قمری مہینے پر مبنی ہے جو اس وقت کی نمائندگی کرتا ہے، جس میں چاند کا زمین کے گرد مکمل چکر کا حساب لگایا جاتا ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیوفزیکل ریسرچ کے صدر ڈاکٹر جاد القاضی نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ انسٹیٹیوٹ کی سن ریسرچ لیبارٹری کے فلکیاتی حسابات کے مطابق رواں ہجری سال کیلئے ماہ رجب کا آغاز ہفتہ 13 جنوری کو ہوگا، اس طرح یہ مہینہ 29 دن کا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close