دنیا کے مضبوط اور کمزور ترین پاسپورٹس کن ممالک کے ہیں ؟ فہرست جاری

واشنگٹن (پی این آئی) رواں سال کے دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی جس میں 6 ممالک مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ کمزور ترین پاسپورٹ اس بار بھی افغانستان کا ہے۔

عالمی ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز نے 2024 میں جنوری سے مارچ کے لیے دنیا بھر کے مضبوط ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی۔جاپان، جرمنی، فرانس، اسپین، اٹلی اور سنگاپور کے پاسپورٹس پر 194 ممالک میں ویزا فری سفر کیا جا سکتا ہے اور اس خصوصیت کی بناکر یہ ممالک مشترکہ طور پر اوّل نمبر پر براجمان ہیں۔مضبوط ترین پاسپورٹ کی فہرست میں دوسرے نمبر کے بھی 3 ممالک مشترکہ طور پر حصہ دار ہیں۔ جنوبی کوریا، فن لینڈ اور سویڈن کے پاسپورٹس پر 193 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کیا جا سکتا ہے۔ڈنمارک، آئرلینڈ، آسٹریا، اور نیدرلینڈز کے پاسپورٹس تیسرے جب کہ برطانیہ، بیلجیئم، ناروے، لگسمبرگ اور پرتگال چوتھے نمبر پر ہیں۔

تیسرے نمبر والے ممالک کے پاسپورٹس پر 192 اور چوتھے نمبر والے ممالک میں 191 ممالک کے سفر ویزے کے بغیر جا سکتے ہیں۔یونان، مالٹا اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس پر 190 ممالک میں ویزا فری داخلہ ہے۔ جس کی وجہ سے یہ ممالک فہرست میں مشترکہ طور پر 5 ویں نمبر پر ہیں۔اسی طرح کمزور ترین پاسپورٹ افغانستان کا قرار پایا جس کے بعد شام اور عراق کا نمبر ہے جب کہ چوتھے نمبر پر پاکستان براجمان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close