چکوال کی بیٹی نے ہاتھ میں قرآن اٹھا کر امریکہ میں بڑے منصب کا حلف اٹھا لیا

واشنگٹن (پی این آئی) پاکستان کے مردم خیز شہر چکوال کی بیٹی فوزیہ جنجوعہ نے امریکہ کی ریاست نیو جرسی کے ٹاؤن ماؤنٹ لارل سے میئر منتخب ہو کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔۔۔۔۔ سعودی نیوز ویب سائٹ اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہاتھ میں قرآن کریم اُٹھائے انہوں نے نیو جرسی کے قصبے ماؤنٹ لارل کے ٹاؤن شپ ہال میں اپنے شوہر اور چار بیٹوں کے ساتھ تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔۔۔۔۔نیوجرسی سٹیٹ کی خاتون رُکنِ اسمبلی و امیدوار برائے کانگریس کیرول مرفی نے فوزیہ جنجوعہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔۔۔۔۔

فوزیہ جنجوعہ کے والد ادریس جنجوعہ کا تعلق ضلع چکوال سے ہے۔ نومنتخب میئر درس و تدریس کے شعبے سے بھی منسلک رہی ہیں۔۔۔اُردو نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’میرے والد کا تعلق چکوال اور والدہ لاہور سے ہیں۔ میرے والد 70 کی دہائی میں امریکہ آئے تھے اور میری پیدائش امریکہ میں ہی ہوئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close