ویب ڈیسک(پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں شہریوں کو ٹریفک چالان قسطوں میں اداکرنے کی سہولت دیدی گئی۔تاہم جرمانوں کی قسطوں میں ادائیگی کی سہولت صرف اس صورت میں ہوگی ،جب جرمانے کی مجموعی رقم کم از کم تین ہزار درہم ہو۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوظہبی میں ٹرانسپورٹ اور بلدیاتی کونسلوں کے محکمے کے ماتحت ٹرانسپورٹ سینٹر نے خلاف ورزیوں کے جرمانے قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ ٹرانسپورٹ سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی سہولت کا نام الدفع المیسر (ادائیگی میں آسانی) رکھا گیا ہے۔ اس کے تحت ابوظہبی الاول بینک، ابوظہبی کمرشل بینک اور الامارات الاسلامی بینک کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان بینکوں کے کریڈٹ کارڈز ہولڈرز نئی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے، رواںسال کی پہلی ششماہی کے دوران دیگر بینکوں کے ساتھ بھی اس سہولت کی فراہمی کی کوشش کی جارہی ہے۔
ٹرانسپورٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ جرمانوں کی قسطوں میں ادائیگی کی سہولت صرف اس صورت میں ہوگی ،جب جرمانے کی مجموعی رقم کم از کم تین ہزار درہم ہو۔جرمانے تین ماہ، چھ ماہ، نو ماہ یا بارہ میں کسی اضافی چارجز کے بغیر ادا کیے جاسکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں