6.7شدت کا خوفناک زلزلہ، الرٹ جاری

منیلا (پی این آئی) 6.7 شدت کا زلزلہ ۔۔ فلپائن کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق منگل کو فلپائن کے جزیرے منڈانائو کے ساحل کے قریب سارنگانی میونسپلٹی کے100 کلومیٹر جنوب مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.7 ریکارڈ کی گئی،ان کا مرکز 70 کلومیٹر زیر زمین تھا۔امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close