مالے (پی این آئی) مالدیپ کی حکومت نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مخالفت میں سوشل میڈیا پر تبصرے کرنے پر اپنے تین وزرا کو معطل کر دیا ہے۔
مالدیپ کی حکومت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جنہوں نے حکومتی عہدوں پر ہوتے ہوئے سوشل میڈیا پر اس نوعیت کی پوسٹس کیں انہیں اپنی نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے۔حکومتی وزرا مریم شیونا، ملشا شریف اور مہذوم ماجد کو معطل کیا گیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انڈین جزائر لکشادیپ کے دورے کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں جن پر مالدیپ کے وزرا اور چند دیگر رہنماؤں نے تضحیک آمیز ریمارکس دیے تھے۔مالدیپ کی حکومت کا کہنا تھا کہ یہ تبصرے ذاتی حیثیت میں کیے گئے ہیں اور حکومتی مؤقف کی نمائندگی نہیں کرتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں