امام مسجد دوران نماز چل بسے

انڈونیشیا(پی این آئی)امام مسجد دوران نماز چل بسے،انڈونیشیا میں امام مسجد شیخ نفیس سعد دوران نماز چل بسے، ان کی موت سجدے کی حالت میں ہوئی۔ انڈونیشیا کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک میں ہوتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی علاقے کلیمنتن کی مسجد میں نماز فجر کے دوران امام کی موت واقع ہوئی۔دوران نماز امام صاحب سجدے میں گئے تو کافی دیر تک نہ اٹھے اور موت کے بعد زمین پر لیٹ گئے۔ جس کے بعد نماز میں کھڑے موذن نے نماز مکمل کرائی۔

امام مسجد کی دوران نماز اور وہ بھی سجدے کی حالت میں موت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close