دوران پرواز جہاز کا دروازہ کھل گیا، حیران کن واقعہ،ویڈیو وائرل

پورٹ لینڈ(پی این آئی)دوران پرواز جہاز کا دروازہ کھل گیا،حیران کن واقعہ،امریکہ میں ایک جہاز میں حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں دوران پرواز جہاز کا دروازہ کھل گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق الاسکا ایئرلائنز کے بوئنگ 9-737 میکس طیارے نے ہفتے کو اُس وقت ایمرجنسی لینڈنگ کی جب اُس کا دروازہ دورانِ پرواز کچھ منٹوں بعد کھل گیا۔مسافروں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پورٹ لینڈ سے اونٹاریو جانے والی اس پرواز کا مِڈ کیبن ایگزٹ ڈور طیارے سے بالکل جدا ہوگیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) راز الرٹس نامی ہینڈل نے پرواز میں موجود مسافر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پورٹ لینڈ سے اونٹاریو جانے والی اس فلائٹ میں دباؤ کی وجہ سے بڑی کھڑکی کا سیکشن اور ایک خالی سیٹ اکھڑ گئی جس کے باعث ایک مسافر بچے کی شرٹ پھٹ گئی۔‘

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close