ڈونلڈ ٹرمپ کی نااہلی کیخلاف اپیل ، امریکی سپریم کورٹ کا بڑافیصلہ

واشنگٹن(پی این آئی)ڈونلڈ ٹرمپ کی نااہلی کیخلاف اپیل ،امریکی سپریم کورٹ کا بڑافیصلہ ،امریکا کی سپریم کورٹ نے کولوراڈو عدالت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیے جانے کے خلاف اپیل سننے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکا کی وفاقی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں 8 فروری کو زبانی دلائل سنے گی۔کولوراڈو کی عدالت نے صدارتی امیدوار بننے کے سر فہرست ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا تھا،

عدالت نے یہ کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث ہیں اور اس کردار کی بنا پر وہ بغاوت کے مجرم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close