بغداد (پی این آئی) عراق میں امریکی ڈرون حملے میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر 4ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔
عراقی کمانڈر کی گاڑی کو بغداد کے شمالی علاقے میں نشانہ بنایا گیا جس میں ملیشیا کے کمانڈر مشتاق جواد کاظم الجواری جاں بحق ہوگئے۔پینٹاگون کے مطابق جواد کاظم الجواری عراقی ملیشیا حرکتہ النجبہ کے کمانڈر تھے جو امریکی اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔جیونیوز کے مطابق پینٹا گون کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے یہ حملہ اپنے دفاع میں کیا ہے اور اس حملے میں کسی بھی شہری کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق امریکا کی جانب سے کارروائی پر عراقی حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عراقی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ عراقی سکیورٹی سے متعلق تنظیم پر بلاجواز حملہ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں