تباہ کن زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد کتنی ہوگئی؟ افسوسناک تفصیلات

ٹو کیو (پی این آئی) جاپان کے وسطی صوبے اشیکاوا میں آنے والے حالیہ تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 92 ہوگئی جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد 200ے زائد ہوگئی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ اشیکاوا میں تقریباً 30 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی اب بھی منقطع ہے جبکہ 90 ہزار سے زائد گھروں میں تاحال پانی نہیں ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق یکم جنوری کو اشیکاوا میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی تھیں۔ لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ کر 242 ہوگئی ہے جبکہ زلزلے کے نتیجے میں ملبے تلے زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش کی امیدیں 72 گھنٹے گزرنے کے بعد اب دم توڑ گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close