تہران (پی این آئی) ایران کے شہر کرمان میں قبرستان کے قریب 2 دھماکوں میں 188 افراد جاں بحق اور 141 زخمی ہوگئے۔
ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی بھی اسی قبرستان میں مدفون ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق ایران میں جمعرات کو یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھرے دو تھیلے قبرستان کے داخلی دروازے کے قریب رکھے گئے تھے، دھماکوں کے وقت بڑی تعداد میں لوگ قاسم سلیمانی کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے موجود تھے۔ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد شہر بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ایرانی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلئے 5 اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں آج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی منائی جا رہی ہے، انہیں 3 جنوری 2020 کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں