تہران (پی این آئی) ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران 2 بم دھماکے ہوئے جس کے نیتجے میں 73افراد جاں بحق اور 171 زخمی ہو گئے۔
دھماکے ایران کے جنوبی شہر کرمان میں امریکی حملے میں جاں بحق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی قبر کے قریب ہوئے۔ دھماکے کے وقت ہزاروں کا مجمع تقریب میں موجود تھا،ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔معاون گورنر کرمان کا کہنا ہے کہ دھماکے دستی بم پھٹنے کے سبب ہوئے۔واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ایران اور عراق سمیت خطے میں خاصا اثرورسوخ رکھنے والی شخصیت تھے، ان کو 2020 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم کے تحت عراق میں کئے جانے والے میزائل حملے میں موت کے گھات اتارا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں