پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

جنوبی افریقہ میں نئے سال کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ میں صارفین نئے سال پر پمپس پر ریلیف حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ بدھ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
آکٹین 93 اور اوکٹین 95 کی قیمت بالترتیب 62 سینٹ اور 76 سینٹ فی لیٹر کم ہو جائے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت R1,18 اور R1,26 فی لیٹر کے درمیان کم ہو جائے گی، جبکہ پیرافین کی قیمت میں بھی 93 سینٹ کی کمی ہو گی۔

معدنی وسائل اور توانائی کے محکمے کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں 82.62 ڈالر سے 77.35 ڈالر تک کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سول سوسائٹی گروپ نے کم ٹیرف کا خیرمقدم کیا اور صدر وسون ریڈی نے کہا کہ ایندھن کی قیمت میں کسی بھی قسم کی کمی انتہائی خوش آئند ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں جنوبی افریقہ میں ایندھن کی قیمتوں کو اس تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے سیاستدانوں نے ملک میں اس کے نظام کا کس طرح غلط استعمال کیا ہے اور اس کی وجہ سے ہم اب بھی پیٹرول کی حد سے زیادہ قیمتیں ادا کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close