زمین کانپ اُٹھی، مراکش میں 5.1 شدت کا خوفناک زلزلہ

رباط(پی این آئی)جاپان کے بعدمراکش کے وسطی علاقے آزیلال میں 5.1کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں مراکش کے نیشنل جیولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا گیا کہ زلزلہ صبح کے وقت آیا اور اس کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کامرکز عط محمد کا قصبہ بتایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آزیلال کے علاقے میں آنے والےزلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔تاہم زلزلہ آنے پر لوگ خوف کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔واضح رہے کہ اس منظر نے ستمبر کے زلزلے (8.6شدت) کی یادیں تازہ کر دیں جب آدھی رات میں مکانات گرنے سے تقریباً 3,000 افراد ہلاک اور کئی ہزار زخمی ہوئےتھے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیںگرگئیں اور ان کے ملبے تلے د ب کر48 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں