وزٹ ویزہ پر برطانیہ جانیوالوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لندن(پی این آئی) وزٹ ویزہ پر برطانیہ جانیوالوں کیلئے اچھی خبر آگئی۔۔ برطانیہ نے وزٹ ویزے پر کام کرنے کے خواہش مند غیرملکیوں کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی۔

برطانوی حکومت کی طرف سے ملک میں کاروبار اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سیاحتی ویزے سے متعلق قوانین میں نمایاں تبدیلیاں کی ہیں جو 31جنوری 2024ءسے نافذ العمل ہوں گی۔نئے قوانین میں واضح کیا گیا ہے کہ وزٹ ویزے کا مقصد اب بھی متعین رہےگا، وزٹ ویزے پر لوگ صرف سیاحت، فیملی کے افراد سے ملاقات اور دیگر ملازمت سےغیرمتعلقہ مقاصد کے لیے ہی آ سکیں گے تاہم برطانیہ میں قیام کے دوران وہ اپنے اوورسیز ملازمت دہندہ کے لیے مشروط طورپر کام کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ سائنسدان، محقق اور ماہرین تعلیم وزٹ ویزے پر برطانیہ میں قیام کے دوران تحقیقاتی کام کرسکیں گے۔ انہیں ملک میں رہتے ہوئے اپنے ویزے میں توسیع کی درخواست دینے کی بھی اجازت ہو گی۔اسی طرح جوسپیکرز وزٹ ویزے پربرطانیہ میں موجودہوں گےوہ برطانیہ میں اپنے خطابات کے عوض رقم وصول کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close