ٹوکیو(پی این آئی)جاپان کو 7.4 کی شدت کے زلزلے نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق ہوکوریکو الیکٹرک پاور نے کہا ہے کہ وہ اپنے جوہری پاور پلانٹس میں کسی بھی ممکنہ بے ضابطگی کی جانچ کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جاپان میں زلزلے کے بعد کوریا کے مشرقی ساحل پر واقع گینگون صوبے کے کچھ حصوں میں سمندر کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔
جاپان میں شدید نوعیت کے زلزلے کے بعد اب سوشل میڈیا پر ویڈیو آنا شروع ہوگئی ہیں۔ جس میں زلزلے کی وجہ سے عمارتوں کو بری طریقے سے جھولتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں