سال2023 فلسطینیوں کیلئے بدترین سال، کتنے فلسطینی شہید ہوئے؟

غزہ(پی این آئی)
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جارحیت سال کے آخری دن بھی جاری رہی۔

غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق 1948 میں نکبا کے بعد سال 2023 فلسطینیوں کے لیے بدترین سال رہا۔

عرب میڈیا نے فلسطینی ادارہ شماریات کے حوالے سے کہا کہ نکبا کے بعد سال 2023 میں سب سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔

فلسطینی ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں سے سال 2023 میں 22 ہزار 404 فلسطینی شہید ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں سے سال 2023 میں 506 فلسطینی شہید ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close