برطانیہ جانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لندن (پی این آئی) برطانیہ نے متعدد مسلم ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری سہولت کا اعلان کر دیا۔اسلامی ملکوں سے برطانیہ آنے والوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اطلاق 22 فروری 2024ئ سے ہو گا۔

اس سہولت سے خلیج تعاون تنظیم اور اردن کے شہریوں کو بھی فائدہ ہو گا۔بحرین، کویت، عمان اور سعودی عرب سے برطانیہ آنے والوں کو الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن کی ضرورت ہو گی۔تمام عمر کے افراد کے لیے 10 پاؤنڈ فیس لے کر جاری ہونے والا ٹریول پرمٹ 2 سال کے لیے کارآمد ہو گا۔برطانوی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک سے آنے والے لوگ برطانوی معیشت کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔برطانوی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2022ئ میں خلیجی ملکوں سے آنے والے 2 لاکھ 90 ہزار افراد نے 2 ارب پاؤنڈ خرچ کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close