6.5شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

جکارتہ (پی این آئی) انڈونیشیا میں 6.5 شدت زلزلے کے جھٹکوں کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ انڈونیشیا کے علاقے پاپوا میں آیا جہاں شہری خوف کے مارے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ سامنے نہیں آئی۔اس سے چند گھنٹے قبل انڈونیشیا کے دوسرے صوبے آچے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close