نئے سال کا سورج سب سے پہلے دنیا کے کس ملک میں طلوع ہو گا؟

دنیا بھر میں سال نو کا جشن منانے کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں اور نئے سال کا سورج سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں طلوع ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے سال کا سورج سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں طلوع ہوگا اور پھر آسٹریلیا کے شہری نئے سال کو خوش آمدید کہیں گے۔
نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کی جائے گی جبکہ ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر پر آتش بازی سے نئے سال کا استقبال کیا جائے گا۔
سال نو کے موقع پر تھائی لینڈ کے شاپنگ سینٹر آئیکون سیام پر آتش بازی کی جائے گی جبکہ دبئی کے برج خلیفہ سے بھی آتش بازی کرتے ہوئے سال نو کی مبارک باد دی جائے گی۔
اس کے علاوہ برطانیہ کے شہری لندن، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر لوگ جشن منانے جمع ہوں گے تاہم پاکستان نے اس بار فلسطینیوں کے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close